مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں ں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 25 سالہ اسد علی خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پاک فوج کا جوان تھا۔
پاکستان کے شہر کراچی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
News ID 1894151
آپ کا تبصرہ